15 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہےکہ مغربی دباؤ کے نتیجے میں ہمارے سائنس دانوں نےمحنت کرکے ایٹمی ٹکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں کہا کہ مغرب پابندیوں کے سہارے ایران کو مجبور کرنا چاہتا ہے لیکن پابندیوں سے مغرب کو اسکے اھداف حاصل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو ایٹمی شعبے میں ایران کی اہم کامیابی سے تعبیر کرتےہوئے کہا کہ یہ ایٹمی بجلی گھر ایرانی عوام کی استقامت کی فخریہ نشانی کی حیثیت سے مستقبل قریب میں پوری طرح سے بجلی پیدا کرنے لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کار بیس فروری کو تہران آئيں گے اور یہ دورہ ایران کی دعوت پر اور آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار میں انجام پارہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے کہا کہ ایران پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہے تاہم ان مذاکرات کا وقت اور جگہ معین نہيں کی گئي ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ وہ امریکہ کی چالوں میں نہ پھنسیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک جو شام میں مزید مداخلت حتی کہ فوجی مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے اقدامات علاقے کی سکیوریٹی اور استحکام کےلئے نہایت خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ..............

/169